English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹلی میں حکومتی بحران شدت اختیار کرگیا

القمر

اٹلی میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والا حکومتی بحران  شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم ماریو دریگی  کی حکومت میں شامل    تین ا تحاد ی  جماعتوں نے کل پارلیمنٹ میں ان کی حکومت کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا تھا  جس پر انہوں نے    صدر سرجیو ماتاریلا کو  استعفی ٰ پیش کرنے  کے لیے  ان  سے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم دریگی، جنہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکومتی بحران  کے موجود ہونے کا اعلان کرتے ہوئے  آج صبح پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں حکومتی بحران پر مذاکرات میں شرکت کی۔

بات چیت کے آغاز میں ایک بہت ہی مختصر تقریر کرتے ہوئے،دریگی نے پارلیمنٹ کا اب تک کیے گئے کام کے لیے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم دریگی نے نشاندہی کی کہ سینیٹ میں کل ہونے والی ووٹنگ میں 3 جماعتوں نے حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سینیٹ کے نتائج کی روشنی میں، میں درخواست کرتا ہوں کہ اس اجلاس کو روک دیا جائے تاکہ میرے فیصلوں کو صدر تک پہنچایا جا سکے۔

 

وزیراعظم دریگی ایوان نمائندگان سے نکل کر صدارتی محل Quirinale  روانہ ہوگئے ہیں۔

اطالوی میڈیا کے مطابق دریگی نے اپنی حکومت کا استعفیٰ صدر  ماتاریلا کو پیش   کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے