دنیا بھر میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافے پر عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کیا ہے۔
عالمی ادارہ کےڈاریکٹر ٹیڈروس آڈہانوم گیبریسوس نے جینوا میں بتایا کہ دنیا بھر کے ممالک میں کورونا کے واقعات بڑھ رہے ہیں، دنیا کو کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹس کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
سربراہ کا کہنا ہے کہ حالیہ چھ ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا کے واقعات میں دو گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جو کہ مزید اموات کا سبب بن سکتا ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس نے ممالک سے کہا ہے کہ واقعات میں اضافے کا سبب موجودہ ویرئنٹ یا کوئی نیا ویرئنٹ بھی ہوسکتا ہے جس کے لیے تمام ممالک حفاظتی تدابیر اختیار کریں
دریں اثنا، عالمی ادارہ صحت کے مطابق 70 ممالک میں اب تک منکی پاکس کے 14 ہزار مصدقہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ادارے کے مطابق، منکی پاکس وائرس سے اب تک افریقی ممالک میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
