عراقی پارلیمان میں سنی السیادہ نامی اتحاد کے صدر خمیس خنجر نے کہا ہے کہ دوہوک میں ہوئے سول حملے میں دہشت گرد تنظیم ملوث ہے۔
خنجر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ دوہوک کا واقعہ ایک دہشتگرد تنظیم کا کھیل اورعلاقائی مافیا کا کیا دھرا ہے۔
خنجر نے بتایا کہ عراق کی ترکی سے متصل سرحد پر موجود دہشتگرد تنظیم پی کےکے اور بعض مقامی مسلح ملیشیا کی مدد سے یہ واقعہ رونما ہوا ہے جن کا مقصد عوام کا خون بہاتے ہوئے اپنے سیاسی عزائم حاصل کرنا ہے، جنہیں روکنے کےلیے حکومت کو بروقت اقدامات کرنا ہونگے۔
خمیس الخنجر نے کہا کہ ملکی بقا کے تحفظ کےلیے عراقی عوام کو اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا ہوگا مگر افسوس کہ حکومت عراق ان دہشتگردوں کے آگے بے بس نظر آتی ہے۔
یاد رہے کہ عراقی صوبہ دوہوک کے قصبے زاہو میں بدھ کے روز ہوئے حملے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جس کی ترکی نے شدید مذمت کی تھی ۔
