English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ میں شدید گرمی کی لہر جبکہ یونان کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں

القمر

امریکہ میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچنے کے بعد پورے خطے  میں جہاں 100 ملین سے زائد افراد ر آباد  ہیں   شدید گرمی کا اثر ویک اینڈ پر   بھی جاری رہنے کی  وارننگ جاری کی  گئی ہے۔ امریکی قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق،”خطرناک  حد تک بڑھتی ہوئی گرمی جنوب مغربی، وسط جنوب اور مشرقی امریکہ کو متاثر کرے گی۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ  آج ملک کے شمال مشرق اور جنوب مشرق میں موسلادھار بارش اور طوفان کی توقع ہے۔

بیان کے مطابق معمول سے  بڑھ کر  درجہ  حرارت ہفتے کے آخر میں امریکہ کے بیشتر حصوں میں جاری رہے گا۔

دوسری جانب ملک کی 13 ریاستوں میں 85  مقامات پر  شدید گرمی  کی وجہ سے   جنگلات  میں  لگی آگ بدستور جاری ہے۔

یونان میں دریائے ایوروس کے قریب واقع سوفولو کا قصبہ اور پیلوپونیس میں الیا کا علاقہ آگ سے نبرد آزما ہے۔

ریاستی ایجنسی AMNA کی خبر کے مطابق، سوفولو میں ہوا کی کم شدت نے آگ بجھانے کی راہ ہموار کی ہے  تاہم علاقے میں  موجود جلد آگ پکڑنے والے درختوں نے آگ بجھانے کے کام کو مشکل بنا دیا  ہے ۔

ایلیا میں لگنے والی آگ سے جنگلات اور زرعی علاقے متاثر ہوئے ہیں ۔

آگ بجھانے کے عمل کے دوران زخمی ہونے والے تین فائر فائٹرز کو طبی امداد  بہم پہنچائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے