ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کا ایک بار پھر شام کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ

اسرائیل نے ایک فضائی حملے کے دوران شام کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق،یہ حملےآج صبح  دو بجکر بتیس منٹ کے قریب کیے گئے ہیں ۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دھماکے دمشق اور اس کے سرحدی علاقے میں سنے گئے ہیں۔

شام میں قائم ایک مشاہداتی ادارے کا کہنا ہے کہ  شام نے بھی اسرائیلی حملے کا توڑ کرنے کے لیے اپنی فضائیہ کو متحرک کر دیا ہے جبکہ  شامی حکومت کے حامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دشمن کے حملے کو روکا گیا ہے۔

واضح رہے 2011 سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے اب تک اسرائیلی فضائیہ اپنے ہمسائے شام پر سینکڑوں حملے کر چکی ہے، اس کہنا ہے کہ اس کے اہداف میں شامی فوجی ٹھکانے اور حزب اللہ کے جنگجووں کو نشانہ بناتی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کواپنی دہلیز پر آنے سے روکنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔

پچھلے ماہ اسرائیلی فضائیہ نے اس طرح کے ایک حملے میں دمشق کے ہوائی اڈے کو بشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں کئی ہفتے تک دمشق ہوائی اڈے کا رن وے قابل استعمال نہیں رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں