ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چوہدری شجاعت نے جمہوری روایت کو زندہ کردیا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیرا عظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں، ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان  اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے مفاد کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے، شریک چیئرمین پی پی پی کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔

وزیراعظم نے آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے قائدین کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی، قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں