پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے گورنر ہاؤس پنجاب میں دوبارہ سے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھالیا۔
ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری میں وزراء، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں، عہدیداران، کارکنوں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اعلی حکام کی شرکت کی۔
گزشتہ روز پنچاب اسمبلی میں ہونے والی رائے دہی میں ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے ۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے رائے دہی میں حمزہ شہباز نے 3 ووٹوں سے اکثریت حاصل کی ۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کو 186 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کو 179 ووٹ کاسٹ کیے گئے، 10 ووٹ مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو 3 ووٹوں کی برتری مل گئی۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس کی صدارت کی اورووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی رولنگ کی بنیاد پر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
