ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں 13 افراد زخمی

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لسبیلہ کے علاقے گڈانی موڑ پر مخالف سمت سے آتی بس اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں کار مکمل تباہ ہوگئی۔

واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو رضاکاروں کے مطابق 13 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق ٹریفک حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک جبکہ باقیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں