English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کی جانب سے یورپی یونین کے ممالک کو غیر دوست ممالک اعلان کرنا باعث افسوس ہے

القمر

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یورپی یونین کے 5 ممالک کو ” غیردوست ممالک” کی فہرست میں شامل کیا جانا باعث  افسوس ہے۔

یورپی یونین  کونسل کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں   واضح کیا گیا ہے کہ روس نے یونان، ڈنمارک، سلووینیا، سلوواکیہ اور کروشیا کو  "غیر دوست ممالک ” کی فہرست میں  شامل کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "یورپی یونین غیر دوستانہ کارروائیوں کے الزامات کو بے بنیاد اور ناقابل قبول سمجھتی ہے اور روس سے ایسی تمام فہرستیں منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ یہ فیصلہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ تناؤ بڑھانے کے لیے روس کا ایک اور  حربہ ہے۔”

یہ اعلان کیا گیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن  کی ہدایت پر بنائی گئی "غیر دوست ممالک” کی فہرست میں شامل کیے گئے ممالک، روس میں اپنے سفارتی مشنز اور قونصلیٹ جنرل کی اسامیوں  میں  مقامی اہلکاروں کی  بھرتی کو  محدود کر دیں گے۔

اس فیصلے کی رو  سے  یونان کے لیے مقامی عملے کی حد 34، ڈنمارک کے لیے 20 اور سلوواکیہ کے لیے 16 مقرر کی گئی  ہے، اور سلووینیا اور کروشیا اپنے سفارتی اور مشنز میں مقامی عملے کو مزید ملازمت نہیں دے سکتے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے