ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک سیکیورٹی قوتوں کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں تسلسل سے جاری ہیں

شمالی عراق میں  دہشت گرد تنظیم  PKK کے تین کارندوں کو غیر فعال بنا دیا گیا۔

وزارت دفاع نے سماجی رابطوں  کے پیج پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ” ترک مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن طریقے سے اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شمالی عراق میں کامیاب کارروائیوں کے دائرہ کار میں   علیحدگی پسند تنظیم  PKK کے تین  دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب  دفتر ِ خارجہ نے  بطلس میں 483 عملے کی شراکت سے  ایرین  محاصرہ ۔24 آپریشن شروع کیا ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ Bitlis کے ضلع تابان کے سالیجا اور انادیرے دیہی علاقوں میں PKK دہشت گرد تنظیم کو ملک کے ایجنڈے سے ہٹانے اور دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لیے ایک آپریشن شروع کیا گیاہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ” ملک میں دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کرنے کے لیے جاری  ایرن محاصرہ  کارروائیاں ہمارے عوام کی حمایت ،  یقین اور فیصلہ کن طریقے سے کامیابی سے جاری ہیں۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں