ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وسیم اکرم کی سربراہی میں ٹیم کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے گی، اونر عبدالواجد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلیے بطور مینٹور میرپور رائلز سے منسلک ہو گئے۔

 انگلینڈ سے ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ بہت سارے دوست میرپور سے تعلق رکھتے ہیں تبھی اس فرنچائز کو جوائن کیا، ٹیم کے ساتھ ڈگ آؤٹ میں بیٹھنے کیلیے بے قرار ہوں، کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کروں گا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ  لیگ میں شاہدآفریدی، سرفراز احمد جیسے بڑے کھلاڑی شامل ہیں، ہماری ٹیم میں بھی شعیب ملک جیسا سینئر کرکٹر موجود ہے، امید ہے ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، شائقین میرپور رائلز کو بھرپور سپورٹ کریں۔

میرپور رائلز کے چیئرمین عبدالواجد اور سی ای او نجیب اللہ نے وسیم اکرم کے میرپور رائلز کی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

 پیغام میں کہا وسیم اکرم جیسے لیجنڈری کرکٹر کی سربراہی میں میرپور کی ٹیم کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں