English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے، اوڈیسا بندرگاہ پر، حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

القمر

روس نے، کل یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ پر ہونے والے، حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "کیلیبر میزائلوں نے اوڈیسا بندرگاہ کے فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے”۔

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے روس کے ساتھ طے پانے والے اناج راہداری سمجھوتے کے بعد روس کی طرف سے  اوڈیسا بندرگاہ پر کئے گئے حملے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ” اس حملے سے صرف ایک بات ثابت ہوتی ہے اور وہ یہ کہ روس خواہ کچھ بھی کہہ لے خواہ کوئی بھی وعدہ کر لے اس کے برعکس کاروائیوں کے راستے ڈھونڈ ہی لے گا”۔

واضح رہے کہ 22 جولائی کو ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت استنبول میں ترکی، روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کے درمیان "اناج اور غذائی اجناس  کے، یوکرینی بندرگاہوں سے، محفوظ خروج کی دستاویز پر دستخط کئے گئے تھے۔

مذکورہ سمجھوتہ غذائی قیمتوں میں اضافے کے سدّباب اور گلوبل غذائی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سمجھوتہ یوکرینی اناج  کی، اوڈیسا، چیرنومورسک اور یوزنی بندرگاہوں سے، عالمی منڈیوں تک رسائی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

سمجھوتہ چند ہفتوں میں مکمل طور پر نافذالعمل ہو جائے گا اور سمجھوتے کی رُو سے روس ، اناج کی ترسیل کے دوران بندرگاہوں کو نشانہ نہیں بنائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے