امریکہ کے صدر جو بائڈن کا کورونا وائرس ایک قوی احتمال کے مطابق اومیکرون کا زیریں ویریئنٹ BA5 ہے۔
بائڈن کے ڈاکٹر’ کیون اوکونر’ نے وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرن جین۔پئیر کو بائڈن کی صحت سے متعلق ارسال کردہ یومیہ مراسلے میں وائرس کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔
ڈاکٹر اوکونر نے کہا ہے کہ 2 روز سے ادویات کا استعمال کیا جا رہا ہے اور صدر بائڈن کی صحت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت بائڈن کو گلے کی سوجن، ناک بہنے، کھانسی ، آواز بیٹھنے اور پٹھوں کے درد جیسی تکلیفوں کا سامنا ہے تاہم ان کی نبض، بلڈ پریشر، سانس کی رفتار، خون میں آکسیجن کی مقدار اور درجہ حرارت معمول پر ہے۔
اوکونر نے کہا ہے کہ اس وقت زیرِ عمل علاج جاری رہے گا، ہماری تشخیص کے مطابق صدر بائڈن کو متاثر کرنے والا وائرس، اومیکرون کا زیریں ویریئنٹ، BA5 ہے۔
