English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف زرداری سندھ کے پیسے چوہدری شجاعت کو دیکر دبئی فرار ہوگئے، حلیم عادل شیخ

القمر

کراچی :قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آصف زرداری سندھ کے پیسے چوہدری شجاعت کو دیکر دبئی فرار ہوگئے ۔

آصف زرداری کے اچانک دبئی فرار ہونے پر حلیم عادل شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کے اچانک فرار ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پورا صوبہ ڈوبا ہوا ہے اور زرداری صاحب ریکوری کرنے چلے گئے ہیں، جن کے ایجنٹ بن کر زرداری صاحب پاکستان میں کام کررہے ہیں شاید ان سے ہدایات لینے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ککڑی کل ذبح ہوگئی تو آصف زرداری واپس نہیں آئیں گے اور اگر ککڑی بچ گئی رو دوبارہ اپنا گند پہیلانے واپس آئیں گے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سندھ کے پیسے چوہدری شجاعت اور لوٹوں کو دیکر دبئی فرار ہوگئے ہیں یا پھر وہ اپنے بیرونی آقاں سے مزید امداد لینے کے لیے بھی دبئی جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کا اس موقع پر دبئی جانا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے