English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا آپ جانتے ہیں۔47

القمر

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ‘اوردو’ ترکی بھر میں سب سے زیادہ شہد کی پیداوار دینے والا شہر ہے؟

 

شہد بے شمار فوائد کی حامل  نعمت ہے۔ یہ فطرت کے انسان کو پیش کردہ بڑے ترین تحائف میں سے ایک ہے۔ شہد کی تاریخ انسانیت کی تاریخ جتنی ہی قدیم ہے اور اس کے استعمال کا حلقہ بھی کافی وسیع ہے۔ شہد نہ صرف متعدد امراض کے علاج میں مفید ہے بلکہ اسے قدرتی مٹھاس کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

 

ترکی، شہد کی پیداوار دینے والے ممالک میں سرفہرست اور  چین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں مگس بانی زیادہ تر پوٹھوہاری علاقوں میں کی جاتی ہے۔ ترکی کے بحیرہ اسود علاقے کا شہر ‘اوردو’ ملک میں مگس بانی اور شہد کی پیداوار کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔ اوردو میں فندق کے بعد سب سے بڑا ذریعہ معاش مگس بانی ہے۔ حالیہ دنوں میں سالانہ اوسطاً 18 ہزار ٹن شہد کی پیداوار کے ساتھ اوردو ترکی کی شہد کی پیداوار کے 15 فیصد کو پورا کر رہا ہے۔ شہر، ملکی ضرورت کو ہی پورا نہیں کرتا بلکہ یہاں کا  شہد یورپ بھر کو برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ اوردو کے مکھیوں کے چھتوں کی تعداد دنیا بھرکے  84 ممالک کے مقابلے میں اور پیداواری مقدار 95 ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے