ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرولیم مصنوعات کی خود ساختہ بڑھتی قیمتیں، پسنی شہر کا معاشی پہیہ مکمل طور پر جام

ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی خود ساختہ بڑھتی قیمتوں سے پسنی شہر کا معاشی پہیہ مکمل طور پر جام ہو گیا۔ فشنگ انڈسٹری روزانہ لاکھوں مالیت کی ہوشربا خسارے سے دوچار ہے۔

کئی فشرز کمپنیاں بند ہونے سے بے روزگاری میں بد ترین اضافہ ہو چکا ہے۔ مارکیٹ، دکانیں اور طعام کے ہوٹل ویران پڑ چکے ہیں۔ پسنی شہر کے ساحل سمندر پر متعدد کشتیاں لنگر انداز ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں خاندانوں کے چُولہے بجھ گئے ہیں۔

ایرانی پیٹرولیم کی مہنگے داموں فروخت کی وجہ سے شعبہ ماہی گیری شدید متاثر ہے۔ ماہی گیری کشتیاں تیل کے مہنگے داموں کی وجہ سے خسارے میں ہیں۔

پسنی شہر کا واحد ذریعہ معاش ماہی گیری ہے جو اس وقت شدید بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔ ماہی گیروں کے مطابق ایرانی تیل کی خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے ماہی گیر اپنی کشتیاں سمندر کنارے لنگر انداز کئے ہوئے ہیں۔

ماہی گیروں کو اپنا گھر بار چلانے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے جس سے وہ ایک وقت کی روٹی کھانے کے بھی محتاج ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں