امریکی باکسر محمد علی کی چیمپئن ٹائٹل بیلٹ6،18 ملین ڈالر میں نیلام کر دی گئی ہے۔
محمد علی کی 1974 میں "رمبل ان دی جنگل” نامی میچ میں جارج فورمین کو شکست دے کر جیتی ہوئی طلائی بیلٹ کو کھُلی نیلامی میں فروخت کر دیا گیا ہے۔
فٹبال ٹیم ‘انڈیانا پولیس کولٹ’ کے مالک جِم اِرسے نے 6،18 ملین ڈالر کے بدلے بیلٹ خرید لی ہے۔
اِرسے نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے یہ بیلٹ امریکی تاریخ اور پوپ کلچر کی یاد میں جمع کی گئی کولیکشن میں شامل کرنے کے لئے خریدی ہے اور انہیں اس پر فخر ہے۔
بیلٹ کو 2 اگست کو شکاگو میں اور 9 ستمبر کو انڈیاپولیس میں نمائش کیا جائے گا۔
