English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیونس میں نئے آئین پر ریفرنڈم شروع ہو گیا

القمر

تیونس میں نئے آئین پر ریفرنڈم کا آغاز ہو گیا ہے۔

30 جون کو اعلان کئے گئے 142 شقوں پر مشتمل آئینی بِل کی عوامی منظوری کے لئے ریفرینڈم  شروع ہو گیا ہے۔

ملک میں بھر 4 ہزار 216 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور 11 ہزار 236 بیلٹ بکسوں کے ساتھ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

تیونس الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 6 بجے سے لے کر شام 10 بجے تک اور بیرون ملک قائم پولنگ اسٹیشنوں پر  23، 24 اور 25 جولائی کی تاریخوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ ڈالا جا سکے گا۔

تیونس غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے سربراہ فاروق باوسکر  نے یکم جولائی کو جاری کردہ بیان میں ملک بھر کے 11 ہزار سے زائد بیلٹ بکسوں پر 84 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ بیرون ملک ووٹنگ کے لئے 298 مراکز میں 378 بیلٹ بکس لگائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے