English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرسٹی وزیر اعلیٰ عوام کے بجائے اتحادیوں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں، جاوید قصوری

القمر

لاہور:  امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ٹرسٹی وزیر اعلی عوام کی بجائے اتحادیوں کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ 37وزرا،17مشیر اور 5معاونین سمیت پنجاب کی 59رکنی کابینہ کی حلف برداری تشویشناک ہے۔ انتی بھاری بھرکم کابینہ خزانے پر بوجھ کے سوا کچھ نہیں ، مسلم لیگ نون کی حکومت نے اتحادیوں کو نوازا ہے ۔ٹرسٹی وزیر اعلی عوام کی بجائے اتحادیوں کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ان لوگوں سے خیر کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ نرم مداخلت کی باتیں جمہوریت پسندوں کے منہ سے زیب نہیں دیتیں،سیاستدان باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔ آئین میں نرم مداخلت کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ملک سیاسی عدم استحکام کی طرف گامزن ہے ، سیاست سے اندورنی و بیرونی مداخلت کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہونا چاہئے ۔ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے ۔ہٹ دھرمی اور انتشار کی سیاست نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔

جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں اداروں کے خلاف منفی اور من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے ۔ عدلیہ اورقومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کرنامحب وطن لوگوں کا ایجنڈا نہیں ہو سکتا ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی شرمناک مہم پر قدغن لگایا جائے ۔اس سے پوری دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔سیاسی جماعتیں اقتدار کے حصول کے لئے اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور پرو اسٹیبلشمنٹ کا کھیل ،کھیل رہی ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے