ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں سیلاب سے 5 افراد ہلاک، 10زخمی ہوگئے

جلال آباد:  افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں تازہ ترین اچانک سیلاب سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبائی گورنر کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تباہ کن سیلاب صوبائی دارالحکومت جلال آباد اور صوبے کے کچھ اضلاع میں 320 مکانات اور سینکڑوں ایکڑ فصلوں کو بہاکر لے گیا۔

بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے دارالحکومت کابل کو مشرقی صوبے سے ملانے والی سڑک پر ایک اہم پل بھی بہہ گیا تھا جس سے سڑک بند ہے۔افغانستان کے پنج شیر اور تخار صوبوں میں 2 روز قبل شدید بارش اور سیلاب سے املاک کو بھاری نقصان پہنچا تھا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں