English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین نے 'بیویرئین نورڈک' کو مونکی پاکس ویکسین تیار کرنے کی منظوری دے دی

القمر

یورپی یونین نے ڈینش بائیوٹیکنالوجی فرم ‘بیویرئین نورڈک’ کو مونکی پاکس ویکسین کی تیاری کی منظوری دے دی ہے۔

یورپی یونین کمیشن سے موصول معلومات کے مطابق بیویرئین نورڈک BAVA.CO کو مونکی پاکس ویکسین کی مارکیٹنگ  کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یورپی میڈیسن ایجنسی EMA نے بھی گذشتہ ہفتے مذکورہ ویکسین تجویز کی تھی۔

یورپی ڈیزیز کنٹرول مرکزکے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق اس وقت تک 27 یورپی یونین ممالک میں 8 ہزار 697 مونکی پاکس کیس ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ اسپین، جرمنی اور فرانس میں کیسوں کی تعداد سب سے زیادہ اور بلغاریہ، لتھوانیا اور سلووینیا میں سب سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی 23 جولائی کو مونکی پاکس وباء کے لئے بین الاقوامی عوامی ہیلتھ ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا تھا۔

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے اس وقت تک 75 ممالک میں 16 ہزار سے زائد مونکی پاکس کیسوں کی تصدیق کی اور وائرس کی وجہ سے 5 اموات کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے