English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق میں حالیہ حملہ PKK کی روایتی دہشت گردانہ کاروائی ہے، ہم ایسی حرکت نہیں کر سکتے: ایردوان

القمر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے حالیہ حملے کے بارے میں کہا ہے کہ "یہ حملہ PKK کے روایتی دہشت گردانہ کاروائیوں میں سے ایک ہے”۔

صدر ایردوان نے ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کی براہ راست نشریات میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔

گذشتہ ہفتے عراق کے علاقے ڈوہک میں پی کے کے کی طرف سے کئے گئے اور 9 شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے ترکی کی طرف سے، ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے تعزیت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ” PKK/YPG-PYD کو ایسی دہشت گردانہ کاروائیوں کی  عادت پڑ چکی ہے اور حالیہ حملہ بھی انہی کاروائیوں میں سے ایک ہے۔ یہ حملہ ہمارے لئے کوئی اچھنبا نہیں ہے۔ ہم نے امریکی اور روسی دونوں فریقوں کو حالات سے آگاہ کیا اور کہا ہے کہ ہمیں فریب میں نہیں آنا چاہیے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "اپنے عراقی دوستوں کو بھی ہم نے یہی بات کہی ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ اپنے بیانات کے بارے میں احتیاط سے کام لیں۔ ترکی کا اپنے دوستوں اور بھائیوں کے خلاف ایسی کاروائی کرنا ناممکن ہے۔ ہم ایسی حرکت نہیں کر سکتے۔ یہ دہشت گرد تنظیموں کی روایتی کاروائیوں میں سے ایک ہے اور اس کا واحد مقصد ترکی اور عراق کے درمیان مثبت اقدامات میں خلل ڈالنا ہے”۔

صدر ایردوان نے، ترکی کے ضلع قونیہ میں آئندہ ماہ متوقع اسلامی اتحاد کھیلوں میں عراق کے شریک نہ ہونے سے متعلقہ بیان کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ "مجھے اس پر افسوس ہوا ہے۔ عراق کو ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے