English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوٹیوب نے سعودی عرب کے ریگولیٹرز کی درخواست پر جارحانہ اشتہارات ہٹا دئیے

القمر

یوٹیوب نے سعودی عرب کی درخواست پربعض جارحانہ اشتہارات کوہٹا دیا ہے۔سعودی عرب کے میڈیا ریگولیٹرز نے اپنی درخواست میں ان اشتہارات کواسلامی اور سعودی سماجی معیارات سے عدم مطابقت کا حامل قراردیا تھا۔یوٹیوب کے ترجمان نے عرب ٹی و ی کو بتایا کہ جارحانہ مواد نشر کرنے والے مشتہرافراد کے اکانٹس بند کر دیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اوردنیابھرمیں معاشرے کا تحفظ پلیٹ فارم کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔گذشتہ سال گوگل نے بالغوں کے مواد کے فروغ کی وجہ سے عالمی سطح پر اپنے پلیٹ فارم سے 28 کروڑ 60لاکھ سے زیادہ اشتہارات ہٹا دیے تھیاور کہا تھا کہ یہ اس کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے اور نامناسب مواد کے مزید 12 کروڑ 56 لاکھ اشتہارات تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے