ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ثابت قدم رہنے پر سپریم کورٹ کے  ججوں کو سراہتا ہوں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ ہر طرح کی دھمکیوں اور بدکلامیوں کے باوجود ثابت قدم رہنے اور آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر میں سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ میں علی ظفر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور ضمنی انتخاب میں دھاندلی کیخلاف بڑی تعداد میں باہر نکلنے پر پنجاب کے عوام کا بھی مشکور ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کل شام کو ہم اللہ شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کی ہماری جدوجہد میں ساتھ ساتھ رہے۔آخر میں انہوں نے شکر اللہ شکریہ عوام کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں