English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احتساب لیے بغیرجماعت اسلامی کسی کو بھاگنے نہیں دے گی، فرح عمران

القمر

کراچی: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی قائم مقام ناظمہ فرح عمران کا کہنا ہے کہ  مون سون کی شدید بارشوں نے شہر کا رہا سہا انفراسٹرکچر تباہ کردیا ہے۔حکومتی دعووں کے پول کھل گئے ہیں۔ ناقص میٹریل سے سڑکیں بنانے والے بے نقاب اور ترقیاتی فنڈ کھا نے والے بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتے ہیں مگر جماعت اسلامی کسی کو بھاگنے نہیں دے گی۔

فرح عمران نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اعلانات و جھوٹے وعدوں کے بجائے شہر کو ازسر نو تعمیر کیا جائے۔ کراچی کے عوام جاگ گئے ہیں۔بوڑھے، بچے،خواتین شہر کو حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے شہر کو ایسی قیادت سے متعارف کروائی ہے۔

فرح عمران نے کہا کہ اگر ماضی کی حکومتیں ترقیاتی فنڈ کا کچھ حصہ ہی شہر کی تعمیر ترقی پر لگا دیتیں تو آج کراچی موئن جو دڑو کا منظر نہ پیش کر رہا ہوتا۔  ایسے وقت میں جب عوام ڈوبے گھروں اور ٹوٹی سڑکوں کی وجہ سے اذیت میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار گھر،گھر خوراک،پانی اور ادویات پہنچانے کے ساتھ سڑکوں پہ عوام کی مشکلات کو دور کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔جبکہ عملاً سندھ حکومت کا وجود عوام کے لیے نہ ہونے کے برابر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے