English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی میں 2016ءکی بغاوت کی کوشش کے الزام میں26 فوجی گرفتار

القمر

استنبول: ترکی کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2016 میں بغاوت کی کوشش کرنے والے ایک نیٹ ورک کی مدد کرنے کے الزام میں 26 فوجی اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق نگرانی کے بعد بیک وقت 18صوبوں،خصوصا ازمیر میں فوج اور پولیس فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 35 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی گرفتاری کے وارنٹس استغاثہ دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ترک انٹیلی جنس یونٹس نے امریکہ میں مقیم عالم فتح اللہ گولن کے زیرقیادت نیٹ ورک کے ساتھ کچھ فوجی اہلکاروں کی طرف سے پروٹوکول سے باہر رابطوں کا سراغ لگایا تھا۔ گرفتار افراد میں فوجی اسکول کے 14 سابق طلبا، 14 حاضر سروس فوجی اہلکار اور 7 سابق فوجی اہلکار شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے