English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منکی پاکس سے نمٹنا ہوگا: عالمی ادارہ صحت

القمر

 عالمی ادارہ صحت  کے مطابق منکی پاکس کی وبا ایک غیرمعمولی واقعہ  ہے اور یہ مزید ممالک میں پھیل سکتی ہےاس سے نمٹنے کے لیے مربوط عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔

امریکہ کے مرکز برائے انسداد وبائی امراض کے مطابق، مئی سے اب تک 74 ممالک میں منکی پاکس کے 16 ہزار سے زیادہ  واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں البتہ اب تک صرف براعظم افریقہ میں منکی پاکس سے اموات کی اطلاع ملی ہیں جہاں اس وائرس کی زیادہ خطرناک قسم پھیل رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے منکی پاکس کے سرکردہ ماہر ڈاکٹر روزمنڈ لوئس کا کہنا تھاکہ افریقہ کے علاوہ دوسرے ممالک میں منکی پاکس کے تمام متاثرہ  واقعات میں سے 99 فی صد مرد تھے اور ان میں 98 فی صد ہم جنس پرست مرد شامل تھے۔

واضح رہے کہ افریقہ میں منکی پاکس بنیادی طور پر چوہوں جیسے متاثرہ جنگلی جانوروں سے لوگوں میں پھیلتا ہے۔

اس نے ماضی میں کبھی وبائی شکل اختیار نہیں کی اور نہ یہ کسی متاثرہ ملک سے سرحدپارپھیلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے