جمہوریہ چیک ٹرم چئیرمین دفتر نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک نے قدرتی گیس کا استعمال 15 فیصد کم کرنے سے متعلق یورپی یونین کمیشن کا پلان منظور کر لیا ہے۔
یورپی یونین کے ٹرم چئیرمین ملک جمہوریہ چیک نے کہا ہے کہ روس کے وسائل توانائی پر انحصار کم کرنے کے لئے اور توانائی میں بچت کی خاطر قدرتی گیس کے استعمال میں 15 فیصد کمی کے معاملے میں یورپی یونین کمیشن کے اراکین میں اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
یورپی یونین ٹرم چئیر مین دفتر نے جاری کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ "آئندہ موسمِ سرما سے قبل گیس کی طلب میں کمی کے لئے سیاسی سطح پر وزراء کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا ہے”۔
واضح رہے کہ اسپین، یونان، ہنگری اور پولینڈ جیسے ممالک نے مذکورہ پلان پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
