روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے یوکرین کے حوالے سے ایک غیر معیاری اور یک طرفہ موقف اپنایا ہے ۔
زخارووا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں روس۔یوکرین جنگ میں اسرائیل کے موقف پر اظہار خیال کیا ۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیل سے ہمارے تعلقات خراب نہیں ہیں،مگر افسوس حالیہ دنوں میں تل ابیب حکومت کے بض بیانات یک طرفہ موقف کی عکاسی کر رہے ہیں جو کہ ہمارے لیے بھی ناقابل فہم ہیں۔
روسی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے بیانات میں ہماری مخالفت کا گمان ہوتا ہے، جن میں مغربی ممالک کی وحشیانہ آواز بھی جھلکتی نظر آتی ہے ۔
