عراق کے شمال میں پنجہ۔ کلید آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہر وہ جگہ جہاں دہشت گرد موجود ہیں ہمارا ہدف ہے۔ ترک مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو پورے عزم و ارادے کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عراق کے شمال میں کامیابی سے جاری پنجہ۔ کلید آپریشن کے علاقے میں PKK کے 4 دہشتگردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے”۔
