English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل فورسز نے 2 فلسطینی قیدیوں کے گھر مسمار کر دئیے

القمر

اسرائیل فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 2 فلسطینی قیدیوں کے گھر مسمار کر دئیے ہیں۔

اسرائیلی فوجی  مکانات  کے انہدام کے لئے صبح کے وقت سلفیت پہنچے اور اسرائیلی جیلوں میں بند 2 فلسطینی قیدیوں  ‘یوسف عاصی اور ‘یحییٰ میری’ کے گھر دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دئیے۔

انہدام سے قبل اسرائیلی فورسز اور علاقے کے رہائشیوں کے درمیان پیش آنے والے واقعات میں 5 فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل، یوسف اور یحییٰ کو 29 اپریل کو ایک یہودی رہائشی بستی کے سکیورٹی گارڈ کو ہلاک کرنے کا قصوروار ٹھہرا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے