English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین نے ریاستی اختیارات پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کیے ہیں، آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلے پر ٹوئٹ کے ذریعے اپنا ردعمل دیا جس میں وزیراعظم نے لکھا کہ عدالتی فیصلے سے قانون دان برادری، سائیلین، میڈیا اور عوام کی حصول انصاف کے لیے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے، کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے