English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روپے کی بے قدری جاری ،ڈالر مزید مہنگا، 238 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

القمر

کراچی: پاکستانی روپے کی بدترین گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑدیئے،ڈالر 238 روپے 50 پیسے ہو گیا ۔

انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پھر 5 روپے 57 پیسے مہنگا کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے،جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 238 روپے 50 پیسے پر جا پہنچی ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیریقینی سیاسی صورتحال، ہفتہ وار بنیادوں پر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی اور آنے والے دنوں میں روپے کی قدر مزید گھٹنے کے خدشات کے پیش نظر درآمدی شعبوں کی لیٹر آف کریڈٹس کھولنے کی رفتار تیز ہوگئی ہے جس سے روپیہ پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

برآمد کنندگان ذرمبادلہ کی صورت میں موصول ہونے والی اپنی برآمدی آمدنی کو بھنانے سے گریز کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک سیاسی حالات بہتر نہیں ہوتے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قرضوں کی قسط جاری نہیں ہوتی اس وقت تک روپیہ بے قدر رہے گا اور ڈالر کی اڑان جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے