سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی کا انحصار بابر اعظم کی فارم پر ہو گا۔
آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں جب پونٹنگ سے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے اگلے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ٹیموں کے نام پوچھے گئے تو انہوں نے میزبان ملک کے ساتھ ساتھ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پچھلے سال آسٹریلیا کی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچی تھی تو میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے آسٹریلیا کو ٹائٹل کے لیے فیورٹ قرار نہیں دیا تھا کیونکہ وہاں کی کنڈیشنز ان کے سازگار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم محدود اوورز کی کرکٹ میں بہت اچھی ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ بھی بڑے ٹورنامنٹس میں اچھا پرفارم کرتی ہیں لیکن میرے خیال میں انڈیا اور آسٹریلیا وہ دونوں ٹیمیں ہوں جو فائنل کھیلیں گی اور میں چاہوں گا کہ آسٹریلیا انہیں فائنل میں شکست دے۔
"If Babar doesn't have a great tournament, I don't think they (Pakistan) can win."
Ricky Ponting picked his contenders for @T20WorldCup 2022 on The ICC Review
More
https://t.co/hbZ38wQ0lW pic.twitter.com/kPikCwBVsQ
— ICC (@ICC) July 27, 2022
وقار یونس کی جانب سے پاکستان کو ٹی20 عالمی کپ کے لیے فیورٹ قرار دیے جانے کے سوال پر رکی پونٹنگ کہا کہ ان کا یہ تجزیہ بالکل درست ہے کیونکہ پاکستان ایک عرصے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے، ان کی بیٹنگ لائن اپ اچھی ہے اور شاہین شاہ آفریدی بھی نئی گیند سے عمدہ پرفارمنس دے رہے ہیں لہٰذا اس ٹیم کے کامیاب نہ ہونے کی کوئی وجوہات نہیں ہیں۔
تاہم سابق آسٹریلین کپتان کا کہنا ہے کہ جن تین ٹیموں کے پاس سب سے زیادہ میچ ونرز، معیاری کھلاڑی ہیں وہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت ہیں، بقیہ ٹیموں کا معاملہ ایسا نہیں ہے البتہ اگر پاکستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی فائنل میں پہنچتی ہیں تو مجھے کوئی حیرت نہیں ہوگی۔
انہوں نے بابر اور محمد رضوان کی شراکت کو پاکستان کے لیے سب سے اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی پرفارمنس کا انحصار بابر کی فارم پر ہو گا، اگر بابر کا ٹورنامنٹ اچھا نہیں گیا تو میرا نہیں خیال وہ جیت سکیں گے تو وہ پاکستان ٹیم کے لیے اس حد تک اہمیت رکھتے ہیں۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ اوپنرز کے ساتھ ساتھ فاسٹ باؤلرز، اسپنرز اور مڈل آرڈر بلے بازوں کا کردار بھی اہم ہو گا البتہ آسٹریلیا میں اسپنرز کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں کیونکہ وہاں اسپنرز کو وکٹوں سے مدد نہیں ملتی اور انڈیا کے لیے بھی یہ ایک چیلنج ہو گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ رواں سال آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک منعقد ہو گا۔
منبع: ڈان نیوز
The post ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی پرفارمنس بابر کی کارکردگی پر منحصر ہے: پونٹنگ appeared first on شفقنا اردو نیوز.


