English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سال 2021-22 کا مالی خسارہ 17 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا

القمر

 کراچی: ملک کو مالی سال 2021-22 میں جاری کھاتہ کو ملکی تاریخ کے سب سے بڑے خسارے کا سامنا رہا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خسارے کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال جاری کھاتہ کا خسارہ 17 ارب 40 کروڑ ڈالر رہا جب کہ تجارتی خسارہ 39 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا، اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 44 ارب 77 کروڑ ڈالر رہا۔ مالی سال 22-2021 میں برآمدات 32.45 ارب ڈالر رہیں۔

جاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ درآمدات 72 ارب ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جون کے مہینے میں جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہا جون میں برآمدات کی مالیت 3 ارب 11 کروڑ ڈالر اور درآمدات کی مالیت 7 ارب ڈالر رہیں جس سے جون کا تجارتی خسارہ 3 ارب 92 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 21-2020 میں جاری کھاتہ کو 2 ارب 82 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا تھا گزشتہ سے پیوستہ سال تجارتئ خسارہ 28 ارب 63 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اور درآمدات 54 ارب 27 کروڑ جبکہ برآمدات 25 ارب 63 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے