English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاست میں رسوا ہونے پرامپورٹڈ گروہ دستور پر حملہ آور ہے، فواد چوہدری

القمر

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواہد چوہدری نے وزیرا عظم شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب  پر ردعمل دیا ہے کہ قوم سے مستردہونے اور سیاست میں رسوا ہونے پر 13 جماعتی ’امپورٹڈ‘ گروہ دستور و ریاست پر حملہ آور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے انتظامیہ کے سربراہ کے دفتر سے مجرموں کے ذریعے عدلیہ پر یلغار کی گئی، آج ’کرائم منسٹر‘ نے پارلیمان کو عدلیہ کی کردار کشی کیلئے استعمال کیا، ایوان کو لوٹوں سے بھر کر اور راجہ ریاض کو اپوزیشن بنا کر پارلیمان کی ساکھ خاک میں ملائی گئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج منی لانڈرنگ کا ملزم پارلیمان میں کھڑا ہو کر عدلیہ پر نکتہ چینی کررہا ہے، وزیراعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ نہایت سادہ، لٹیروں کی چوری قوم پر آشکار تھی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی دستوری پیچیدگی نہیں بینچ کو محض 179 اور 186 ووٹ لینے والوں میں سے عددی برتری کے حامل امیدوار کا تعین کرنا تھا،بینچ نے جو فیصلہ دیا اسے پوری قوم نے بالعموم اور قانونی برادری نے بالخصوص سراہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلیک میلرز اور لٹیرے معاملے کا مہینوں التواء چاہتے تھے جسے عدالت نے مسترد کیا، قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف بھی انہوں ججز نے حکمنامہ دیا جس پر انہوں نے مٹھائیاں بانٹیں، نظامِ عدل کی نرمی کے باعث کرائم منسٹر اور حواری آنکھیں دکھا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے