English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیا کپ 2022 امارات میں کھیلا جائے گا، ایشین کرکٹ کونسل کا اعلان

القمر

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2022 کی منتقلی کا اعلان کر دیا ہے۔اے سی سی کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد  بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے پہلے ہی اعلان کردیاتھا کہ رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

اے سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد متفقہ طور پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔صدر سری لنکا کرکٹ شامی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم اے سی سی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس رہے گی۔یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر منعقد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے