English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف زرداری کراچی پہنچ گئے، کل سے لاہور میں ڈیرہ ڈالیں گے

القمر

کراچی: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری دبئی کے مختصر دورے کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ سابق صدر  کل سے لاہور میں ڈیرہ جمائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری لاہور ڈیرہ ڈالیں گے جبکہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ایک بار پھر ملاقات، اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اور اعلیٰ قیادت کی جانب سے آئندہ کی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے