ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلغاریہ امریکہ سے 16 عدد ایف۔16 طیارے خریدے گا

بلغاریہ نے امریکہ سے خریدے جانے والے ایف۔16 جنگی طیاروں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 16 کر دی۔

بلغاریہ کے وزیرِ دفاع  ڈراگومیر زاکوف نے پارلیمنٹ کے دفاعی کمیشن سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکی اسلحہ ساز لاک ہیڈ مارٹن سے ہمیں 8 عدد ‘ایف۔16 بلاک 70’  طیاروں کی تجویز موصول ہوئی ہے۔

زاکوف نے کہا ہے کہ طیاروں کی مذکورہ نئی کھیپ ملکی سلامتی کے فرائض ادا کرے گی اور پرانے روسی مِگ ۔29 طیاروں پر مشتمل ائیر فورس فلیٹ میں جدت پیدا کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد پہلے 8 عدد ایف۔16 طیارے ایک ارب 67 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پیشگی ادائیگی کے ساتھ حاصل کئے گئے ہیں۔ اضافی8 عدد  طیاروں کے لئے ایک ارب 32 کروڑ ڈالر رقم طلب کی گئی ہےجس کی ادائیگی قسطوں کی شکل میں اور 9 سال کے عرصے میں کی جا سکے گی۔

زاکوف نے کہا ہے کہ خریدے گئے طیاروں کو پیداواری فرم کی طرف سے تاخیر کی  وجہ سے 2025 کو بلغاریہ کے حوالے کیا جائے گا اور اس تاخیر پر امریکہ، بلغاریہ کو، 35 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے گا۔

ڈراگومیر زاکوف نے کہا ہے کہ اگر ایف۔16 کی پہلی کھیپ مارچ 2025 تک بلغاریہ کے حوالے نہ کی گئی تو 8 عدد طیاروں کی دوسری کھیپ کی ادائیگی التوا میں ڈالی جا سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں