ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کو ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا، شیخ رشید

اسلام آ باد: عوامی مسلم لیگ  کے سربراہ   شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا، پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا ، نیب کی من پسند ترمیم   ختم ہو گی اور اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ  میں شیخ رشید نے کہا کہ ماڈل ٹاون کے شہیدوں کو انصاف ملے گا، ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی انکا کھیل ختم ہو جائے گا اور نہ من پسند قانون سازی ہوگی، نہ نواز شریف آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے،  اسکے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا، سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں