اسلام آباد : نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ منظور کرلیا گیا ۔
جمعرات کو کراچی کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 11 روپے 38 بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ منظور کرلیا گیا ہے جو کہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
اس حوالے سے اتھارٹی اعدادشمار کی مزید جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ خیال رہے کہ کے الیکٹرک نے ایک ماہ کیلئے 11 روپے 38 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔