ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی

بنوں: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے  بنوں میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں جعلی مشروبات کا یونٹ سیل کردیا گیا ہے۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ یونٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر جعلی مشروبات تیار کئے جارہے تھے جبکہ یونٹ سے 2000 لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد  کیے گئے۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ کارخانے سے بڑی مقدار میں پیکنگ میٹریل اور  خالی بوتلیں ضبط کرلی گئیں جبکہ مشروبات کی تیاری میں مضر صحت کیمکلز کا استعمال کیا جارہا تھا۔

 ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے کہا کہ بنوں سمیت صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں تک معیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے فیلڈ ٹیمز بھر پور طریقے سے سرگرم ہے۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا مزید کہنا تھا کہ شہری خوراک میں ملاوٹ کے حوالے سے اپنی شکایات 080037432 پر درج کروائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں