ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: چین کے لئے مرغی اور مچھلی کے گوشت کی برآمدات میں 353 فیصد اضافہ

ترکی سے چین کے لئے وائٹ میٹ کی برآمدات جون کے مہینے سے سالانہ سطح پر 353 فیصد اضافے کے ساتھ 61 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

استنبول سمندری و حیواناتی غذائی مصنوعات کی برآمد کنندگان یونین ISHIB کے مطابق سمندری و حیواناتی غذائی مصنوعات کا سیکٹر چین کے لئے،  پروں والے جانوروں کے گوشت کی، برآمدات میں اضافہ کر رہا ہے۔ مذکورہ سیکٹر کی برآمدات میں رواں سال کے پہلے نصف میں، 34 فیصد اضافے کے ساتھ، 2 بلین 52 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا۔ سال کے پہلے6 ماہ میں سب سے زیادہ مرغی کا گوشت، مِلک کریم اور سی بیس مچھلی برآمد کی گئی۔

مرغی کے گوشت کی برآمدات 54 فیصد اضافے کے ساتھ 248 ملین ڈالر، مِلک کریم کی برآمدات 86 فیصد اضافے کے ساتھ 133 ملین ڈالر اور سی بیس مچھلی کی برآمدات 17 فیصد اضافے کے ساتھ 131 ملین ڈالر رہیں۔

واضح رہے کہ وائٹ میٹ کی برآمد کے لئے چینی منڈی بہت جاذب ہے اور ترکی سے چین کے لئے مذکورہ سیکٹر میں کی گئی برآمدات ماہِ جون سے حالیہ 12 ماہ کے دوران 353 فیصد اضافے کے ساتھ 61 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں