ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف اور مریم شہباز شریف کے خلاف محاذ بنانا چاہتے ہیں،فواد چوہدری

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم شہباز شریف کے خلاف محاذ بنانا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہاہے کہ حکومت کو ہم نہیں گرا رہے وہ اپنے بوجھ سے خود گررہی ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بین الاقوامی سازش سے حالات خراب ہو رہے ہیں،ن لیگ میں ہمیشہ سے ایک بھائی پرو اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب ہو جاتا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماکا کہنا تھا کہ بلاول اور شہباز شریف عدلیہ کے خلاف مہم میں لگے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنے کام پر دھیان دیا ہوتا تو روپیہ اتنا نہ گرتا۔ وفاقی حکومت قبل از وقت انتخابات کی بات کرے ، اگر انتخابات کی بات نہیں ہوتی تو وفاقی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں