اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو غیرملکی فنڈنگ کے معاملے پربرطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ پر کہا ہے کہ معتبر عالمی ادارے فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے خلاف سنگین چارج شیٹ ہے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ، غیرقانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کی گئی، برطانوی اخبار کا دعویٰ
شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ میں بیان کردہ ٹھوس حقائق چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے۔
معتبر عالمی ادارے فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے خلاف سنگین فرد جرم ہے جس نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ، غیرقانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب کر دیئے ہیں۔ رپورٹ میں بیان کردہ ٹھوس حقائق چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 29, 2022
علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ فنانشل ٹائمز کے خلاف فرد جرم عائد کرنے پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتا اور مجھے یقین ہے کہ وہ ایسا نہیں کرے گا تو یہ ایک بار پھر ثابت ہو جائے گا کہ وہ کتنی ڈھٹائی سے پاکستانی عوام کو جھوٹ اور دھوکہ دے رہا ہے۔
I urge Imran Khan to file a defamation case against Financial Times for publishing an indicting article. If he doesn’t I am sure he wouldn’t, it will prove one more time how brazenly he is lying cheating the people of Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 29, 2022
