ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری، مہنگائی میں مزید اضافے کا عندیہ

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ حتمی مراحل میں ہے۔ ورکنگ کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 15 روپے اورڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقراررکھی جاسکتی ہیں۔لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل وزارت خزانہ کو بجھوائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی۔

وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں