English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

استنبول میں اناج راہداری کے معاہدے پر دستخط ہونے سے عالمی بحران ٹل گیا ہے: فخر الدین  آ لتون

القمر

صدر کے  اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر  فخر الدین  آ لتون نے کہا کہ استنبول میں اناج راہداری کے معاہدے پر دستخط ہونے سے عالمی بحران ٹل گیا۔

فخر الدین  آ لتون نے 22 جولائی کو استنبول میں صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی موجودگی میں یوکرین اور روس کے ساتھ دستخط شدہ "استنبول اناج معاہدہ” اور جنگ بندی کی کوششوں  کا  جائزہ پیش کیا ۔

فخر الدین  آ لتون  نے  کہا کہ  معاہدے کے ساتھ، ایک عالمی بحران ٹل گیا ہے۔

معاہدے پر دستخط کرنے  سے  متعلق صدر ایردوان  کی سفارت کاری کا ذکر کرتے ہوئے آلتون نے کہا کہ  صدر رجب طیب ایردوان کے متعلقہ رہنماؤں کے ساتھ رابطوں کے نتیجے میں، خاص طور پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ، ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے نتیجے میں گندم کی قیمتوں میں شدید کمی آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اپنا اثر و رسوخ  استعمال کرتے ہوئے  خطے میں آنے والے دور میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں  پر  اہم  بات  ترکی  کی   نیٹو کے رکن ملک ہونے کی ناتے  یہ کامیابی   بڑی اہمیت کی حامل ہے اور ترکی کی کامیابی  در اصل  نیٹو  ہی کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اناج راہداری کے معاہدے پر دستخط کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یوکرین میں جنگی حالات ختم ہو گئے ہیں، بلکہ   فریقین کے ساتھ مذاکرات کے لیے ترکی کی کوششیں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی ایک ایسا ملک ہے جو روس اور یوکرین دونوں سے مذاکرات  کرنے کی صلاحیتوں کا مالک ہے   اور یہی وجہ ہے دونوں ممالک  نے ترکی پر اعتماد  کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان کی  قیادت میں، ترکی ایک ایسا ملک نہیں  جو    باہر بیٹھ کر  بین الاقوامی میدان میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے بلکہ ترکی   اب بین الاقوامی  میدان میں ہونے والی پیش رفت میں بڑا اہم کردارا ادا کرتا ہے۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے