عراقی کرد علاقائی حکومت (KRG) اور شام، فشابور کے درمیان غیر سرکاری سرحدی دروازے کے قریب علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی فائرنگ سے ایک پیشمرگا زخمی ہو گی ہے ۔
پیشمرگا فورسز کے ایک اہلکار نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ PKK کے دہشت گردوں نے مقامی وقت کے مطابق 22:45 پر فشابور سرحدی گیٹ چوکی سے عراق کی جانب جانے کی کوشش کی ہے۔
اطلاع کے مطابق پیش مرگوں کی جانب سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹو ں کے بعد دہشت گرد تنظیم PKK کی کی فائرنگ سے ایک پیشمرگا زخمی ہوگیا ہے۔
