English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماسکو میں ہوٹل میں آتشزدگی سے 8 افراد لقمہ اجل

القمر

روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک  ہوٹل میں آتشزدگی سے  8 افراد  موت کے منہ میں چلے  گئے۔

روسی وزارت برائے  ہنگامی  حالات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں   واضح کیا گیا ہے کہ دارالحکومت  ماسکو  کے جنوب مشرقی  علاقے   میں واقع ایک ہوٹل میں  آگ بھڑک اٹھی۔

تحقیقاتی کمیٹی  کے مطابق   اس حادثے میں  8 افراد اپنی  جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 4 زخمیوں کو اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ  اس ہوٹل میں الارم سسٹم نصب تھا لیکن خراب  تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے