ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوئٹر نے نئے ‘اسٹیٹس’ فیچر کی آزمائش شروع کردی

ٹوئٹر میں ایک نئے ‘اسٹیٹس’ فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے۔

یہ فیچر امریکا اور آسٹریلیا میں محدود صارفین کو دستیاب ہے اور وہ ٹوئٹس سے قبل مختلف لیبلز کو استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ صارفین کی محدود تعداد میں اس فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جبکہ اس سوشل میڈیا ایپ پر بھی صارفین نے اس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔

ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ محدود وقت کے لیے ہم ایک نئے فیچر کی آزمائش کررہے ہیں جس سے صارفین اپنے ٹوئٹس پر اسٹیٹس ٹاپک ایڈ کرسکیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اس فیچر سے صارفین کے ٹوئٹس زیادہ بہتر انداز سے ان کے خیالات کو دیگر تک پہنچا سکیں گے۔

اس فیچر کے اسکرین شاٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے متعدد اسٹیٹس ڈیزائن کیے گئے ہیں جو ایموجیز کی جگہ لے سکیں گے۔

اس فیچر پر کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے مگر اب اسے محدود پیمانے پر متعارف کرایا گیا ہے۔

ویسے ٹوئٹر ماضی میں خود کو موبائل اسٹیٹس اپ ڈیٹ سروس قرار دیتی رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کو کسی بھی وقت اپنے خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کرنا تھا۔

ابھی کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس نئے فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

منبع: جیو نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں